ریال میڈرڈ کے منیجر ژوزے مورینیو نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف ڈربی میں 1-2 کی شکست کے بعد میچ حکام کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 2 ایسے واقعات کی تصاویر صحافیوں کو دکھا دیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کے کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ ملنا چاہیے تھا
اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد مورینیو کا ریفری فیصلوں پر شدید غصہ

مزید خبریں
میڈرڈ۔21ستمبر (اے پی پی):ریال میڈرڈ کے منیجر ژوزے مورینیو نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف ڈربی میں 1-2 کی شکست کے بعد میچ حکام کے فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 2 ایسے واقعات کی تصاویر صحافیوں کو دکھا دیں جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کے کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ ملنا چاہیے تھا۔ ای ایس پی این کے مطابق کوچ مورینیو میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اے فور سائز کی ایک شیٹ لے کر پہنچے، جس پر دونوں واقعات کی تصاویر چھپی ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں واضح ریڈ کارڈ کے معاملات تھے اور اگر اٹلیٹیکو میڈرڈ کو پہلے ہاف میں 2 کھلاڑیوں کے اخراج کا سامنا کرنا پڑتا تو میچ کی صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔ پہلا واقعہ 37ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے جوڈ بیلنگھم اور اٹلیٹیکو میڈرڈکے کرسٹیان رومیرو کے درمیان ٹکراؤ کا تھا۔ ابتدا میں بیلنگھم کو پیلا کارڈ دکھایا گیا، تاہم ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کے جائزے کے بعد ان کا کارڈ واپس لے لیا گیا جبکہ رومیرو کو پیلا کارڈ دیا گیا۔ دوسرے واقعے میں مورینیو نے اٹلیٹیکو میڈرڈکے لی کانگ اِن کی فیدے والورڈے کے خلاف ٹیکل کو براہ راست ریڈ کارڈ کا مستحق قرار دیا۔ مورینیو نے کہا کہ وہ یقین کرنا چاہتے ہیں کہ یہ فیصلے محض غلطیاں تھیں، کیونکہ کوچ اور کھلاڑیوں سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ انہوں نے شکست کے باوجود اپنی ٹیم کی محنت، عزم اور خصوصاً پہلے ہاف کی کارکردگی کو سراہا۔ دوسری جانب اٹلیٹیکو میڈرڈ کے کوچ ڈیاگو سیمیونے نے ریفری کے فیصلوں پر ہونے والی بحث کے بجائے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹلیٹیکو میڈرڈنے پورے میچ کے دوران کھیل کو بڑی حد تک کنٹرول میں رکھا اور دفاع، اجتماعی کوشش اور ٹیم ورک کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔ یہ ریال میڈرڈ کی رواں سیزن میں 1-2 سے دوسری شکست ہے۔ شکست کے بعد ریال میڈرڈ لیگ میں چوتھے نمبر پر جبکہ اٹلیٹیکومیڈرڈدوسرے نمبر پر موجود ہے، جو سرفہرست بارسلونا سے 5 پوائنٹس پیچھے ہے۔








