قطر نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لیے دوحہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔
مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ،امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے، قطر

مزید خبریں
دوحہ ۔21ستمبر (اے پی پی):قطر نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لیے دوحہ فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔شنہوا کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے نیویارک میں قطر اکنامک فورم کے موقع پر بتایا کہ ان کا ملک کئی ہفتوں سے امریکا اور ایران کے ساتھ مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کر رہا ہے تاکہ مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ قطر دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات کم کرنے اور مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے مناسب وقت تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ماجد الانصاری کے مطابق امریکی انتظامیہ کے متعدد عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ واشنگٹن معاہدہ اور جنگ کے حل کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کا مقصد خطے میں استحکام کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز سمیت اہم آبی گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی اتفاق رائے قائم کرنا ہونا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا اور جنگ روکنا موجودہ سفارتی کوششوں کے دو اہم مقاصد ہیں۔







