مسعود احمد برکاتی کا انتقال ملک و قوم کا ایک بڑا ادبی نقصان ہے، عرفان صدیقی

مسعود احمد برکاتی کا انتقال ملک و قوم کا ایک بڑا ادبی نقصان ہے، عرفان صدیقی مشیر وزیراعظم کا بچوں کے لئے علمی و ادبی خدمات پر مسعود برکاتی کو خراج عقیدت اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نامور ادیب اور بچوں کے مشہور مجلہ(نونہال) کے مدیر مسعود احمد برکاتی کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار …

مسعود احمد برکاتی کا انتقال ملک و قوم کا ایک بڑا ادبی نقصان ہے، عرفان صدیقی
مشیر وزیراعظم کا بچوں کے لئے علمی و ادبی خدمات پر مسعود برکاتی کو خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے نامور ادیب اور بچوں کے مشہور مجلہ(نونہال) کے مدیر مسعود احمد برکاتی کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ مسعود احمد برکاتی نونہالان وطن کی تربیت اور ان میں علمی وادبی ذوق پروان چڑھانے میں چھ دہائیوں سے زائد عرصہ تک مصروف عمل رہے۔بچوں کے ادب کے حوالے سے انہوں نے درجنوں کتابیں بھی تحریرکیں۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ مسعود احمد برکاتی کا انتقال ملک وقوم کا ایک بڑا ادبی نقصان ہے۔ مشیر وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، آمین۔

مزید خبریں

Leave a Reply