تھانہ بسال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کرنے والے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کرکے 10 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا
تھانہ بسال پولیس کی بروقت کارروائی، چوری کا ملزم گرفتار

مزید خبریں
اٹک ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):تھانہ بسال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کرنے والے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کرکے 10 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔ترجمان اٹک پولیس کے مطابق 18 ستمبر 2026ء کو اکبر خان سکنہ کامل پور شیر جنگ، تحصیل جنڈ نے تھانہ بسال میں درخواست دی کہ نامعلوم ملزم اس کے گھر کے ایک کمرے کا تالہ توڑ کر بکس میں موجود دو طلائی چوڑیاں، ایک طلائی انگوٹھی اور 30 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگیا۔ چوری شدہ طلائی زیورات کی مالیت 10 لاکھ روپے بتائی گئی۔پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا اور جدید تفتیشی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم شکیل ولد غلام جیلانی سکنہ کامل پور شیر جنگ کو گرفتار کرلیا۔دورانِ تفتیش پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات اور 30 ہزار روپے نقدی سمیت مجموعی طور پر 10 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔








