ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ رسپانس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ عبدالرحمن خان کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی
راولپنڈی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ رسپانس کمیٹی کا اجلاس، انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ رسپانس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ عبدالرحمن خان کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال، ویکٹر سرویلنس، لاروا کیس رسپانس، سویپنگ، گرَبنگ اور دیگر انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال ضلع راولپنڈی میں اب تک 15 ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ مریضوں کی مجموعی صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتر ہے۔ پریزنٹیشن کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 49 لاکھ 54 ہزار 203 گھروں اور 17 لاکھ 17 ہزار 525 مقامات کی ویکٹر سرویلنس کی جا چکی ہے، جبکہ 15 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مسلسل سویپنگ، صفائی، گرَبنگ اور لاروا کی بروقت نشاندہی و تدارک کے باعث ڈینگی کی صورتحال کو بڑی حد تک کنٹرول میں رکھا گیا ہے۔ 14 سے 20 ستمبر کے دوران ہائی رسک یونین کونسلز میں سویپنگ سرگرمیاں بھی جاری رہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں نباتاتی صفائی اور گرَبنگ کی سرگرمیاں بھی کی گئیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 14 سے 21 ستمبر کے دوران 17 ہزار 377 لاروا کیسز میں سے 17 ہزار 102 کا رسپانس مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ صرف 275 کیسز کا رسپانس زیرِ التوا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے مکمل تدارک کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں سرویلنس، سویپنگ، گرَبنگ اور لاروا کیسز کے رسپانس کو مزید مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ سرگرمیوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور غلط یا فرضی ایکٹی ویٹی رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے ڈینگی کے خاتمے کے لیے مربوط اور فعال اقدامات جاری رکھیں۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ہاٹ سپاٹس، ہائی رسک یونین کونسلز اور ایسے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں لاروا کی موجودگی رپورٹ ہو رہی ہے، جبکہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کی روزانہ بنیادوں پر نگرانی اور رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔








