گورنمنٹ گرلز مڈل سکول حیدر گوٹھ پسنی میں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے لیے سائنس فیسٹیول 2026 اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا
گورنمنٹ گرلز مڈل سکول حیدرگوٹھ پسنی میں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے سائنس فیسٹیول 2026 اور شجرکاری مہم کا انعقاد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):گورنمنٹ گرلز مڈل سکول حیدر گوٹھ پسنی میں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے لیے سائنس فیسٹیول 2026 اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور حصہ لیا ۔سائنس فیسٹیول میں جماعت پنجم تا ہشتم کی طالبات نے کباڑ اور ویسٹ میٹریل کو کارآمد بناتے ہوئے مختلف سائنسی تصورات پر مبنی تخلیقی ماڈلز پیش کیے۔ اس موقع پر ’’سوال پوچھنا ہی سائنس ہے‘‘ کا پیغام نمایاں کیا گیا، جس کا مقصد طالبات میں تجسس، تحقیق اور سائنسی سوچ کو فروغ دینا تھا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔دریں اثنا سکول ٹیچر سْمیرہ کی زیرِ نگرانی اور چیمپئن کلب کے تعاون سے سکول میں شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف اقسام کے پھل دار، پھول دار اور سایہ دار پودے لگائے گئے جبکہ طالبات کو اپنے لگائے گئے پودوں کی نگہداشت اور آبیاری کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ۔اس موقع پر سکول انتظامیہ نے طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ حیدر گوٹھ کی طالبات کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنس، تخلیقی سرگرمیوں اور ماحول دوست اقدامات میں طالبات کی شرکت ان کی صلاحیتوں اور مثبت سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ سکول انتظامیہ نے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے طالبات کو محنت، تحقیق اور آگے بڑھنے کی ترغیب دی سائنس فیسٹیول اور شجرکاری مہم کے ذریعے طالبات میں سائنسی شعور، تخلیقی صلاحیتوں، ماحولیاتی ذمہ داری اور درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔








