چین کے معروف گلوکار اور موسیقار لیو ہوان بیماری کے باعث جمعہ کی صبح شنگھائی میں 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔شنہوا کے مطابق بیجنگ کی یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس نے ہفتہ کو جاری تعزیتی اعلامیے میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ لیو ہوان نے 1991 سے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دیے اور 2023 میں ریٹائر ہوئے۔ وہ …
چینی گلوکار لیو ہوان 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مزید خبریں
بیجنگ ۔26ستمبر (اے پی پی):چین کے معروف گلوکار اور موسیقار لیو ہوان بیماری کے باعث جمعہ کی صبح شنگھائی میں 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔شنہوا کے مطابق بیجنگ کی یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس نے ہفتہ کو جاری تعزیتی اعلامیے میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ لیو ہوان نے 1991 سے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دیے اور 2023 میں ریٹائر ہوئے۔ وہ موسیقی کی تعلیم اور مغربی موسیقی کی تاریخ کے ماہر تھے۔
اگست 1963 میں شمالی چین کے شہر تیانجن میں پیدا ہونے والے لیو ہوان نے بیجنگ کی یونیورسٹی آف انٹرنیشنل ریلیشنز سے فرانسیسی ادب میں ڈگری حاصل کی۔وہ 1980 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور چینی و مغربی موسیقی کے امتزاج کے باعث چین کی معروف ترین آوازوں میں شمار ہونے لگے۔لیو ہوان کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ شہرت 2008 کے بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ملی، جہاں انہوں نے برطانوی سوپرانو گلوکارہ سارہ برائٹ مین کے ہمراہ اولمپکس کا نغمہ **’’یو اینڈ می‘‘** پیش کیا، جسے دنیا بھر میں اربوں افراد نے سنا۔








