پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں سخت مقابلے کے بعد ناروے کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔جائو فیلکس اورگونزالو راموس نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم پرتگال کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ارلنگ ہالینڈ نے ناروے کے لیے اپنا 65 واں بین الاقوامی گول داغا۔ای ایس پی این کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں، جس میں شائقین فٹ …
پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں ناروے کو 1-2 سے ہرا دیا

مزید خبریں
لزبن۔28ستمبر (اے پی پی):پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں سخت مقابلے کے بعد ناروے کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔جائو فیلکس اورگونزالو راموس نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم پرتگال کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ارلنگ ہالینڈ نے ناروے کے لیے اپنا 65 واں بین الاقوامی گول داغا۔ای ایس پی این کے مطابق یوئیفا نیشنز لیگ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں، جس میں شائقین فٹ بال کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
اولیوال سٹیڈیون، اوسلو، ناروے میں کھیلے گئے یوئیفا نیشنز لیگ کے ایک میچ میں پرتگال اور ناروے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد پرتگال نے ناروے کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ پرتگال نے نیشنز لیگ کے موجودہ سیزن میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔میچ میں پرتگال کی جانب سے جواؤ فیلکس نے پہلے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد دوسرے ہاف کے آغاز میں ارلنگ ہالینڈ نے بالکل قریب سے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ یوئیفانیشنز لیگ میں ارلنگ ہالینڈ کا یہ 22 واں گول تھا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں بطور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی اپنا ریکارڈ مزید مضبوط کر لیا۔
تاہم پرتگال نے صرف تین منٹ بعد نارویجن گول کیپر اوریان نیلینڈ کی شدید غلطی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ نیلینڈ کی غلط کک براہ راست گونزالو راموس کے پاس گئی، جنہوں نے مہارت کے ساتھ چِپ شوٹ کے ذریعے گیند کو گول میں ڈال کر پرتگال کو 1-2 کی برتری دلادی ۔اس کے بعد رفائیل لیاؤ کا ایک ڈیفلیکٹڈ شوٹ بار سے ٹکرایا جس پر راموس گیند کو باہر مار بیٹھے، جبکہ بعد ازاں نیلینڈ کی ایک اور غلطی پر راموس کی جانب سے کیا گیا ایک اور گول وی اے آر (VAR) نے آف سائیڈ قرار دے کر منسوخ کر دیا۔
41 سالہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے 1,000 کیریئر گولز کے ہدف کی جانب سفر جاری رکھنے کے لیے میدان میں نہ اتر سکے اور پورا میچ متبادل کھلاڑیوں کے بینچ پر بیٹھ کر ہی دیکھا۔ کرسٹیانو رونالڈو کو اس تاریخی سنگ میل تک پہنچنے کے لیے مزید 21 گولز درکار ہیں۔پرتگال کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان برونو فرننڈس کی خدمات سے بھی محروم تھی، جنہیں انجری کے باعث سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔








