وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مری میں وین حادثے میں طلبہ کے جھلس کر زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے
وزیراعلی مریم نواز کا مری وین حادثے میں طلبہ کے جھلس کر زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب

مزید خبریں
لاہور۔29ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مری میں وین حادثے میں طلبہ کے جھلس کر زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مری ظہیر شیرازی جائے حادثہ پہنچ گئے اور زخمی طلبہ کو ہسپتال منتقل کرایا۔وزیراعلی نے ابتدائی رپورٹ میں اوور لوڈنگ اور آتشزدگی سے بچائو کیلئے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سکول وینز میں حفاظتی انتظامات اور فٹنس کے معاملے پر زیرو ٹالرنس اپنانے کا حکم دیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ سکول وین سیفٹی کے بارے میں واضح احکامات کے باوجود ان پر عمل درآمد نہ ہونا افسوسناک اور تکلیف دہ امر ہے۔وزیراعلی نے ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج زخمی بچوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کمشنر راولپنڈی کو زخمی بچوں کے علاج کی خود نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا۔








