صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپکا کلینک لاہور کا دورہ

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آپکا کلینک لاہور کا دورہ کیا۔ سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم نے ان کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا

لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آپکا کلینک لاہور کا دورہ کیا۔ سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم نے ان کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔اس موقع پر پروفیسر شہلا جاوید اکرم، پروفیسر نصرت اللہ چوہدری، پروفیسر خالد محمود و دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے4 بچوں کو سماعت کے مفت آلات بھی تقسیم کئے۔صوبائی وزیرنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔آپکا کلینک سے روزانہ4 سو سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہیں۔ صوبائی وزیرنے پروفیسر جاوید اکرم کی طبی دنیا میں گراں قدر خدمات کو بے حدسراہا۔سابق وزیر صحت نے کہاکہ خواجہ سلمان رفیق شعبہ صحت کی بہتری کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ پروفیسر جاوید اکرم نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

مزید خبریں