سابق ڈی جی سپورٹس کی زیرصدارت فی میل انڈر21گیمز کے حوالے سے اجلاس

سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود کی زیرصدارت ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام فی میل انڈر21گیمز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ریجنل سپورٹس آفیسر سلیمان خان اور 17فی میل گیمز کے نمائندوں نے شرکت کی

ایبٹ آباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود کی زیرصدارت ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام فی میل انڈر21گیمز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ریجنل سپورٹس آفیسر سلیمان خان اور 17فی میل گیمز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فیصلہ کیاگیا کہ صاف وشفاف انداز میں پہلے ٹرائلز لئے جائیں، اس کے بعد شفاف طریقے سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے تاکہ آگے جاکر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔اس موقع پر گیم کے انتخاب کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو کہ شفاف ٹرائلز میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

اس موقع پراسسٹنٹ آر ایس او نعمان خان تنولی نے تمام گیمز کے ٹرائلز کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔

 

مزید خبریں