ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا پشاور کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق محکمانہ پروموشن کمیٹی کے 23 ستمبر 2026 کو ہونے والے اجلاس کی سفارشات پر مجاز اتھارٹی نے 7 کولڈ چین ٹیکنیشنز/ریفریجریٹر مکینکس (BPS-12) کو کولڈ چین سپروائزر (BPS-14) کے عہدوں پر مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کی منظوری دی
کولڈ چین ٹیکنیشنز/ریفریجریٹر مکینکس کو کولڈ چین سپروائزر کے عہدوں پر مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کی منظوری

مزید خبریں
پشاور۔ 30 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا پشاور کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق محکمانہ پروموشن کمیٹی کے 23 ستمبر 2026 کو ہونے والے اجلاس کی سفارشات پر مجاز اتھارٹی نے 7 کولڈ چین ٹیکنیشنز/ریفریجریٹر مکینکس (BPS-12) کو کولڈ چین سپروائزر (BPS-14) کے عہدوں پر مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ترقی پانے والے ملازمین میں عبدالمنان ولد شریف الدین، شہزادہ سیف اللہ ولد شاکر اللہ خان، فتح محمد ولد فیض محمد خان، فیصل آفریدی ولد جانباز آفریدی، ظریف گل ولد عبدالقادوس، عدنان آفریدی ولد صادق الرحمان اور آفتاب حسین ولد صفیر حسین شامل ہیں۔آفس آرڈر کے مطابق ترقی پانے والے ملازمین کی نئی تعیناتیاں بھی فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ عبدالمنان، فیصل آفریدی، عدنان آفریدی اور آفتاب حسین کو ڈائریکٹر ای پی آئی، ڈی جی ایچ ایس آفس کے پاس تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح شہزادہ سیف اللہ کو ضلع صحت افسر شانگلہ سے تبدیل کرکے ڈی ایچ او ملاکنڈ کے پاس بٹ خیلہ میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ فتح محمد کو ضلع صحت افسر سوات سے تبدیل کرکے ڈی ایچ او مانسہرہ کے پاس تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ظریف گل کو ضلع صحت افسر ملاکنڈ سے تبدیل کرکے ڈی ایچ او ملاکنڈ کے پاس بٹ خیلہ میں تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تعیناتیاں خالی آسامیوں کے خلاف کی گئی ہیں اور ان آسامیوں کی منظوری بجٹ بک میں بھی ظاہر کی گئی ہے۔محکمہ صحت نے تمام متعلقہ ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی آمد و روانگی کی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں ریکارڈ کے لیے جمع کرائیں۔یہ آفس آرڈر منسٹیریل پروموشن سیل کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کی نقل متعلقہ ضلعی صحت افسران، ریجنل ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر ای پی آئی، اکاؤنٹنٹ جنرل اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔








