8اکتوبر 2005کا تباہ کن زلزلہ ہماری قومی تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ’’قومی یومِ عزم و استقامت‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8اکتوبر 2005کا تباہ کن زلزلہ ہماری قومی تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے

کراچی۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ’’قومی یومِ عزم و استقامت‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8اکتوبر 2005کا تباہ کن زلزلہ ہماری قومی تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے۔جمعرا ت کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا، بروقت تیاری سے نقصانات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے،پاکستان قدرتی آفات کے خطرات سے دوچار ملک ہے، ڈیزاسٹر پریپئرڈنس کو قومی ترجیح بنانا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے، سیلاب اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،معاشرے کے ہر فرد کو ریسکیو، ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی رسپانس کی بنیادی تربیت دی جانی چاہیے۔ گورنر سندھ نے کہاکہ سندھ میں ڈیزاسٹر رسپانس، ایمرجنسی سروسز اور حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔