مقامی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم تماشا نے اکتوبر 2026 سے مارچ 2027 تک پاکستان میں ہونے والے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے ڈیجیٹل نشریاتی حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
تماشا نے پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے ڈیجیٹل نشریاتی حقوق حاصل کر لیے
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):مقامی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم تماشا نے اکتوبر 2026 سے مارچ 2027 تک پاکستان میں ہونے والے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے ڈیجیٹل نشریاتی حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت شائقین چھ ماہ تک پاکستان میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔جاری بیان کے مطابق چھ ماہ کرکٹ سیزن مجموعی طور پر 25 بین الاقوامی میچز کھیلے جائیں گے، جن میں پانچ ٹیسٹ، 14 ون ڈے انٹرنیشنل اور چھ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ اس دوران پاکستان سری لنکا، انگلینڈ، آئرلینڈ، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔ اس پیکج میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹس شامل ہیں، جس سے شائقین کو دو طرفہ سیریز، تین ملکی مقابلوں اور ٹیسٹ میچز سمیت مختلف بین الاقوامی مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔سیزن کا آغاز 9 اکتوبر سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز سے ہوگا، جس کے بعد 18 اکتوبر سے پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کھیلی جائے گی۔یہ مقابلے مارچ 2027 تک جاری رہنے والے پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا آغاز ہوں گے۔جاز لائف اسٹائل وینچرز کے صدر علی فہد نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ ایک مشترکہ ثقافتی تجربہ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مضبوط روابط، کرکٹ مقابلوں میں عملی شمولیت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے شائقین کی کرکٹ تک رسائی آسان بنانا جاز لائف اسٹائل وینچرز کی دیرینہ ترجیحات میں شامل ہے۔ سکے۔









