رحمان بابا ایکسپریس حادثہ:ریسکیو1122کی جانب سے جاں بحق اوزخمیوں کی تصیلات جاری

رحمان بابا ایکسپریس حادثہ:ریسکیو1122کی جانب سے جاں بحق اوزخمیوں کی تصیلات جاری

ملتان۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):رحمان بابا ایکسپریس ٹرین حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور27 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 22 افراد کو موقع پرابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں تقریباً 45 سالہ نامعلوم مرد،اسماء زوجہ اسرار(45 سال)،شکیلہ بی بی زوجہ علی حسین (46 سال)،سائرہ بی بی زوجہ ستار خان (43 سال)اوردوسالہ شفا دخترکامران شامل ہیں ۔

زخمیوں میں مجیب ولد فیض الرحمٰن عمر 5 سال،نرگس زوجہ فیض الرحمٰن 35 سال، زونیرہ زوجہ مناف جاوید 32 سال، محمد ہارون ولد مقبول احمد 32 سال، محمد کامران ولد محمد رمضان 50 سال،اسد ولد محمد مشتاق21 سال،چاندنی بی بی زوجہ محمد منیر 60 سال،گل خان ولد خان محمد 40 سال،حرا خان زوجہ ناصر خان33 سال،عمر ولد گل خان 5 سال،ملائکہ دختر گل خان 5سال، محمد اسرارخان ولد سردارخان 46 سال،

سمیرا زوجہ گل خان 40 سال،نمرہ دخترگل خان3 سال،محمد عاصم ولد محمد رمضان 24 سال،طارق محمود ولد اورنگزیب خان45 سال، منتہا دخترطارق 2 سال،ارسلان ولد طارق 12 سال،مہوش زوجہ طارق محمود 36 سال،منیراسلم ولداسلم 20سال،ایان طارق ولد محمد طارق20 سال،یاسمین رشید زوجہ رشید40 سال،احمد اسلم ولد محمد اسلم 20 سال،آمنہ دختر فیاض الرحمٰن 10 سال،عرب ولد منگل22 سال،حذیفہ ستارولد ستار خان 6 سال اور کلیم عباس ولد بن یاسین 30 سالہ شامل ہیں۔

مزید خبریں