شیخوپورہ ،پیدائش،اموات،شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے بائیو میٹرک تصدیق نظام کے آغاز کی تقریب

محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ضلع شیخوپورہ میں پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے بایومیٹرک تصدیقی نظام کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی

شیخوپورہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ضلع شیخوپورہ میں پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے بایومیٹرک تصدیقی نظام کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور ، ایم پی اے پیر اشرف رسول سمیت دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اس جدید نظام کے آغاز کا مقصد شہریوں کو سہولیات کی فراہمی، شفافیت کو یقینی بنانا اور سرکاری خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔\378