ہری پور، ایس پی( ایس ایس یو) محمد طاہر قریشی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ایس پی(ایس ایس یو) محمد طاہر قریشی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کے ایس پی(ایس ایس یو) محمد طاہر قریشی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تربیلا گیسٹ ہاؤس(ون)میں انکے اعزاز میں ایک پروقار و سادہ الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے

ہری پور۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ایس پی(ایس ایس یو) محمد طاہر قریشی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کے ایس پی( ایس ایس یو) محمد طاہر قریشی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تربیلا گیسٹ ہاؤس(ون)میں انکے اعزاز میں ایک پروقار و سادہ الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ تقریب میں ایس پی(ایس ایس یو) بالا کوٹ پاور پراجیکٹ ارشد خان، ایس پی (ایس ایس یو) مانسہرہ راجہ خان ، اسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب،ڈی ایس پی غازی مسعود خان، ڈائریکٹر ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ (سول) فیصل حیات، ڈائریکٹر (سی اینڈ پی) احمد فیصل، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی تربیلا ڈیم کرنل (ر) عدنان خٹک

میجر(ر) علی رضا, اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن جہانزیب احمد، اسسٹنٹ پروفیسر پوسٹ گریجویٹ کالج تربیلا ڈیم شیروان علی خان، اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر تربیلا ڈیم مالک علی خان ، ایس ایچ او تھانہ غازی اسرار شاہ، اسپیشل برانچ غازی تربیلا کینٹ کے انچارج عزیز شاہ، مجاہد شاہ، انچارج سی سی ڈی غازی عبد الرشید،سماجی و سیاسی شخصیات سابق ناظم یو سی کوئیٹڑہ ملک محمد افضل آف جھامرہ ، سید اختر شاہ ، سینئر صحافی جاوید اقبال، قاضی اعجاز ایڈووکیٹ آف اٹک، اللہ داد خٹک، اسلامیہ پبلک سکول خالو کے ایم ڈی حارث قریشی، قریشی سپورٹس کے انر عقیل احمد قریشی، مبشر قریشی آف خانپور دررہ، تربیلا پریس کلب کے نائب صدر شیبر سلطان سمیت انکے حلقہ احباب نے شرکت کی۔