کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات، کیسز کی صورتحال، لاروا سرویلنس اور آگاہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے پھیلاؤ سے قبل …
انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کا حکم، غفلت برداشت نہیں ہوگی،کمشنر ملتان ڈویژن

مزید خبریں
ملتان۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے جائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات، کیسز کی صورتحال، لاروا سرویلنس اور آگاہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے پھیلاؤ سے قبل حفاظتی اقدامات تیز کیے جائیں اور ان ڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید موثر بنا یا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جائے اور لاروا کی نشاندہی ہوتے ہی فوری تد ارکی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مچھر کی افز ائش کو روکا جا سکے۔ ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے والے علا قوں میں سرویلنس بڑھانے اور متعلقہ ٹیموں کو فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی۔کمشنر نے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے بیڈز کی دستیابی یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تمام محکمے اپنے ڈینگی فوکل پرسنز نامزد کریں اور افسران کے تبادلوں یا ریٹائرمنٹ کی صورت میں متبادل فوکل پرسنز فوری تعینات کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں، مارکیٹوں اور سرکاری عمارتوں میں ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم تیز کی جائے، جبکہ پارکس، بس ٹرمینلز اور ریلوے سٹیشنز پر آگاہی بورڈز نصب کیے جائیں۔
عوامی نمائندوں کو بھی مہم میں شامل کیا جائے تاکہ شہر یوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا سکے۔کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکمے مربوط حکمت عملی اپنائیں اور عوامی مقامات پر نکاسی آب کے موثر انتظامات یقینی بنائیں تاکہ پانی جمع ہونے اور مچھروں کی افزائش کے امکانات ختم کیے جا سکیں۔اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔







