راچی پولیس نے42 مبینہ مقابلوں میں6 ڈاکو ہلاک اور 38زخمی سمیت 57 ملزمان کو گرفتارکرکے53مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک کار،ایک رکشہ اور 26موٹر سائیکلیں برآمدکرلی ہیں
کراچی ،42 مبینہ مقابلوں میں6 ڈاکو ہلاک اور 38زخمی سمیت 57 ملزمان گرفتار، ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):کراچی پولیس نے42 مبینہ مقابلوں میں6 ڈاکو ہلاک اور 38زخمی سمیت 57 ملزمان کو گرفتارکرکے53مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک کار،ایک رکشہ اور 26موٹر سائیکلیں برآمدکرلی ہیں۔
پیر کو ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونزمیں کارروائیاں کرتے ہوئے 894سے زائد ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی 11کلو 79 گرام چرس، 7کلو 866 گرام آئس،کرسٹال ،ہیروئن اور150سے زائد اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمدکرلیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چھینی و چوری شدہ 44 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کیں ہیں۔








