ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے شہر اور تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے، فضائی آلودگی اور سموگ کے اثرات کم کرنے اور شہری و عوامی مقامات کو کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر صفائی آپریشن، سڑکوں کی دھلائی، پانی کا چھڑکاؤ، مٹی کی سکریپنگ، ویسٹ لفٹنگ اور اینٹی لٹرنگ کارروائیوں …
ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے شہر اور تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے شہر اور تحصیلوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے، فضائی آلودگی اور سموگ کے اثرات کم کرنے اور شہری و عوامی مقامات کو کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر صفائی آپریشن، سڑکوں کی دھلائی، پانی کا چھڑکاؤ، مٹی کی سکریپنگ، ویسٹ لفٹنگ اور اینٹی لٹرنگ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہریوں کو صفائی کے اصولوں پر عمل درآمد کی ترغیب دینے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
ایجنسی کی فیلڈ ٹیمیں دن اور رات کے اوقات میں شہر اور تحصیلوں کی اہم شاہراہوں، بازاروں اور مختلف علاقوں میں مینوئل سوئپنگ، مکینیکل صفائی، سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ اور کناروں و میڈینز پر جمع مٹی کی سکریپنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ کوڑا کرکٹ اٹھانے، کچرے کے ڈھیروں کے خاتمے اور زیرو ویسٹ آپریشن کے ذریعے شہری علاقوں کو صاف رکھنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ فضائی آلودگی میں اضافے کے اسباب کم کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ صفائی اور سموگ کی روک تھام کے لیے فیلڈ آپریشن کے ساتھ شہریوں کا تعاون بھی ناگزیر ہے








