پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1549 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,549.44 پوائنٹس کی کمی کے بعد 162,374.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 398.94 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 18.20 ارب روپے رہی جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.85 ارب روپے کے سودے طے پائے

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,549.44 پوائنٹس کی کمی کے بعد 162,374.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 398.94 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 18.20 ارب روپے رہی جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.85 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 490.65 پوائنٹس کی کمی کے بعد 47,823.15 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کے حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2,903.19 پوائنٹس کی کمی کے بعد 232,733.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 32.67 ملین حصص، ایم اے سی پی اے سی فلمز لمیٹڈ کے 26.68 ملین حصص اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 23.50 ملین حصص میں ہوا۔ ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ، پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ اور ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ سرفہرست قیمت بڑھنے والی کمپنیوں میں شامل رہیں۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 65.1ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

مزید خبریں