انگلش پریمیئر لیگ،تھیرنو بیری کے شاندار گول کی بدولت ایورٹن نے نیو کیسل یونائیٹڈ کو 0-1 سے ہرا دیا

انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن نے نیو کیسل یونائیٹڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-1 سے شکست دے کر 4 روز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ای ایس پی این کے مطابق سینٹ جیمز پارک میں کھیلے گئے مقابلے کا واحد اور فیصلہ کن گول دوسرے ہاف کے آغاز کے 4 منٹ بعد تھیرنو بیری نے کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

لیورپول۔3نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں ایورٹن نے نیو کیسل یونائیٹڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 0-1 سے شکست دے کر 4 روز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ای ایس پی این کے مطابق سینٹ جیمز پارک میں کھیلے گئے مقابلے کا واحد اور فیصلہ کن گول دوسرے ہاف کے آغاز کے 4 منٹ بعد تھیرنو بیری نے کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹائریک جارج کے شاٹ پر نیو کیسل یونائیٹڈکے گول کیپر سے گیند چھوٹ گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھیرنوبیری نے گیند جال میں پہنچا دی۔ وی اے آر جائزے کے بعد بھی گول برقرار رکھا گیا۔میزبان ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم ایورٹن کے گول کیپر جارڈن پک فورڈ نے متعدد اہم بچاؤ کرکے اپنی ٹیم کی برتری برقرار رکھی۔ میچ کے آخری لمحات میں نیو کیسل یونائیٹڈکے متبادل کھلاڑی جیکب ریمسی کو چند منٹ کے وقفے سے 2 پیلے کارڈ دکھائے گئے، جس کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

اس کامیابی کے ساتھ ایورٹن نے پریمیئر لیگ میں مسلسل 3 میچوں سے جاری ناکامی کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر 7ویں پوزیشن حاصل کرلی جبکہ نیو کیسل یونائیٹڈکی ٹیم 13ویں نمبر پر چلی گئی۔واضح رہے کہ ایورٹن نے اس سے قبل 4 روز پہلے کاراباؤ کپ کے چوتھے مرحلے میں بھی نیو کیسل یونائیٹڈکو 1-3 سے شکست دی تھی۔