دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 18 ہزار 500 کیوسک اور …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 18 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 71 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 64 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 57 ہزار کیوسک اور اخراج 62 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 66 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 51 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 46 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 700 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402.00 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1499.46 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550.00 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.934 ملین ایکڑفٹ۔منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050.00 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1191.35 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242.00 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.714 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.70 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649.00 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.079 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔