سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے قبل از ٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 42 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس دوران کمپنی کو 34.656 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے قبل از ٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 42 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے قبل از ٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 42 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس دوران کمپنی کو 34.656 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران ایس این جی پی ایل کو 24.446 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا ۔اس طرح گزشتہ مالی سال 26-2025 کے دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے قبل از ٹیکس منافع میں 10.21 ارب روپے یعنی 41.76 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا بعد از ٹیکس منافع 14.809 ارب روپے تک بڑھ گیا جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 23.35 روپے تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ مالی سال 25-2024 کے دوران ایس این جی پی ایل کو 14.592 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا اور اس دوران سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی فی حصص آمدنی 23.01 روپے ریکارڈ کی گئی تھی.








