پی ایچ ایف و ایس بی پی کے اشتراک سے کھلاڑیوں میں ہاکی کٹس و کھیلوں کا سامان تقسیم

سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اشتراک سے ہاکی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہاکی کٹس و کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب ہفتہ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی تھے، جنہوں نے لاہور ڈویژن کے930 کھلاڑیوں میں ہاکی کٹس، ہاکیاں اور دیگر کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔تقریب میں لاہور …

لاہور۔7نومبر (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اشتراک سے ہاکی کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہاکی کٹس و کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب ہفتہ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی تھے، جنہوں نے لاہور ڈویژن کے930 کھلاڑیوں میں ہاکی کٹس، ہاکیاں اور دیگر کھیلوں کا سامان تقسیم کیا۔تقریب میں لاہور ڈویژن کے 62 اسکولوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں لاہور کے 29 ،قصور کے 9،ننکانہ کے 15اور شیخوپورہ کے9سکولز شامل تھے۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر سپورٹس ملک انوش کھوکھر، اولمپئن خواجہ جنید، اولمپئن محمد ثقلین، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانامشہود احمدخان کے کوآرڈ نیٹر غلام اکبر، پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ملک طارق، بابر پاشا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ ہاکی کٹس اور کھیلوں کے سامان کی تقسیم ہاکی کے فروغ کے لیے ایک بہترین اقدام ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں میں ہاکی کا سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل اور اس کے فروغ کے لیے ہم سب متحد ہیں،ایسے اقدامات سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع اور ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ہاکی کے کھیل میں ہم نے برسوں دنیا پر حکمرانی کی ہے، اب ہاکی کی دوبارہ بحالی اور ترقی کے لیے سکولزمیں ہاکی تقسیم کی جارہی ہیں۔ڈی جی سپورٹس نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں بھی ہاکی کے کھیل کو شامل کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

 

مزید خبریں