بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کی ہندو برادری سمیت دنیا بھر میں دیوالی منانے والوں کو دلی مبارکباد ، نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی ہندو برادری سمیت دنیا بھر میں دیوالی منانے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ دیوالی کا ہر روشن دیا امن، امید، محبت اور روشنی کا پیغام دیتا ہےجو مذہب اور رنگ و …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی ہندو برادری سمیت دنیا بھر میں دیوالی منانے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ دیوالی کا ہر روشن دیا امن، امید، محبت اور روشنی کا پیغام دیتا ہےجو مذہب اور رنگ و نسل کی تفریق سےبالاتر ہوکر ہر دل اور آنگن کو جگمگاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو برادری پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور قومی تعمیر و ترقی میں اس کا کردار انمول ہے، ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کےمتفقہ آئین کے تحت تمام غیر مسلم شہری مساوی حقوق اورمواقع کے حقدار ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اقلیتوں کو قومی فیصلہ سازی میں مؤثر کردار دلانے کے لیے جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی ہندو برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعاگو ہوں کہ آپ کی زندگیوں میں خوشیوں کے دیے ہمیشہ روشن رہیں اور ہر آنگن امن، محبت اور خوشحالی کی روشنی سے جگمگاتا رہے۔

 

مزید خبریں