اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے پیش نظر بدھ کو شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھنے کی ہدایت کی ہے
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے پیش نظر شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے پیش نظر بدھ کو شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے سلسلے میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشنز کی جائیں گی۔ سری نگر ہائی وے استعمال کرنے والی ٹریفک سہروردی روڈ، سروس روڈ جی ایٹ، سروس روڈ جی نائن اور زیرو پوائنٹ کے متبادل راستے استعمال کر سکتی ہے۔ترجمان کے مطابق فیض آباد جانے والی ٹریفک فیصل ایونیو جبکہ نائنتھ ایونیو جانے والی ٹریفک سروس روڈ ایسٹ استعمال کرے۔ کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری پرانا ائیرپورٹ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ اور آئی جے پی روڈ سے فقیر ایپی روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورال ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ اور کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں شہری لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ استعمال کریں۔ نیو ائیرپورٹ اور پشاور روڈ جانے کے لیے شہری جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری بنی گالا اور پارک روڈ کا راستہ اختیار کریں۔چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے کہا کہ ڈائیورشنز کے دوران مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، لہٰذا شہری سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ گھروں سے نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر موجود رہیں گے۔شہری مزید معلومات کے لیے ایف ایم 92.4 ٹیون کریں یا اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں۔







