میکسیکو میں منشیات کی جدید تجارت کا بانی اور ’باسز کا باس‘ کہلانے والا میگوئل اینجل فیلکس گایاردو 80 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گیا۔ اِس نے عالمی سطح پر کوکین کی تجارت کا نقشہ بدلنے اور ایک امریکی اہلکار کے قتل کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
میکسیکو میں منشیات کی تجارت کا بانی میگوئل اینجل فیلکس گایاردو کر گیا

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔16نومبر (اے پی پی):میکسیکو میں منشیات کی جدید تجارت کا بانی اور ’باسز کا باس‘ کہلانے والا میگوئل اینجل فیلکس گایاردو 80 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گیا۔ اِس نے عالمی سطح پر کوکین کی تجارت کا نقشہ بدلنے اور ایک امریکی اہلکار کے قتل کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
حکام نے اِس کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق منشیات کی دنیا کا بدنامِ زمانہ یہ سرغنہ ماضی میں پولیس افسر رہ چکا تھا اور کولمبیا کے منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے قائم کرنے میں اِس نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ وہ اُس ہسپتال میں انتقال کر گیا جہاں اِسے جیل سے 2روز قبل منتقل کیا گیا تھا۔گزشتہ چند برسوں کے دوران فیلکس گایاردو کی صحت نمایاں طور پر خراب ہو گئی تھی۔ وہ بلند فشارِ خون، ذیابیطس اور قوتِ سماعت سے محرومی سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا۔
فیلکس گایاردو گواڈالاخارا منشیات کارٹیل کے بانیوں میں سے ایک تھا، جس سے بعد میں بدنام زمانہ سینالوا کارٹیل نے جنم لیا۔ وہ 1989 سے قید تھا اور 40 سال کی سزا کاٹ رہا تھا۔فیلکس گایاردو کو1985 میں امریکی ادارے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے خفیہ اہلکار اینریکے ’کی کی‘ کامارینا سالازار کے قتل میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اِس قتل پر امریکامیں شدید غم و غصہ پایا گیا تھا۔







