لسبیلہ کینال پر نان کمانڈ ایریا میں قائم غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کنکشنز اکھاڑ دیے ہیں،ا یکسین ایریگیشن کینال

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کےاحکامات پرا یکسین ایریگیشن کینال حب عدیل فیض بلوچ نے لسبیلہ کینال پر نان کمانڈ ایریا میں قائم غیرقانونی واٹر کنکشنز کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کنکشنز اکھاڑ دیے ہیں

کوئٹہ۔ 17 نومبر (اے پی پی):کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کےاحکامات پرا یکسین ایریگیشن کینال حب عدیل فیض بلوچ نے لسبیلہ کینال پر نان کمانڈ ایریا میں قائم غیرقانونی واٹر کنکشنز کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کنکشنز اکھاڑ دیے ہیں، نہری پانی کےغیرقانونی استعمال کی روک تھام کے لیے انکےعملی اقدامات کومحکمہ ایریگیشن کی جانب سے قانون کی عملداری برقراررکھنے کی اہم کوشش قراردیا جا رہا ہےضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی۔

ایکسین ایریگیشن کینال نےغیر قانونی کنکشنز کےمعاملے پرعملی اقد ا مات کے ذریعے واضح کیا ہے کہ نہری پانی کی تقسیم میں قواعد و ضوابط کی پابندی ضروری ہے۔ نان کمانڈ ایریا میں قائم غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی نہ صرف پانی کے ناجائز استعمال کی روک تھام کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے قانونی حق رکھنے والے زمینداروں اور کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے۔

ایریگیشن کینال ایکسئن کی کارکردگی کا اہم پہلو یہ ہے کہ نہری نظام سے متعلق مسائل کے حل کے لیے صرف زبانی دعووں کے بجائے عملی اقدا ما ت کی ضرورت کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

 

مزید خبریں