آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کی وزارت خارجہ آمد، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے استقبال کیا

آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کی وزارت خارجہ آمد، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے استقبال کیا

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کا استقبال کیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ترجمان دفتر خارجہ کی پوسٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آسیان کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات میں پاکستان اور آسیان کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں