چین میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 25 نومبر تک طلب

چین میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 25 نومبر تک طلب

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں 15 سے 19 اپریل تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹریڈ ڈیلیگیشن ٹو چائینہ ‘‘ میں شرکت کے لئے 25 نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش چین میں 15 اپریل سے 19 اپریل2027 تک جاری رہے گی ۔ نمائش میں آٹو پارٹس ،ٹائر ، بیٹری، باڈی پارٹس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں