ہنوئی ۔ 11 فروری (اے پی پی) ویتنام نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کی کافی کی برآمد میں 26.8 فیصد اضافہ ہوا جو پیشگی سرکاری اندازوں سے زیادہ ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران 2 لاکھ 1 ہزار ٹن کے قریب کافی برآمد کی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ہے۔ماہ کے دوران کافی کی برآمد کا حکومتی …
جنوری کے دوران ویتنام کی کافی کی برآمد میں 26.8 فیصد اضافہ
ہنوئی ۔ 11 فروری (اے پی پی) ویتنام نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کی کافی کی برآمد میں 26.8 فیصد اضافہ ہوا جو پیشگی سرکاری اندازوں سے زیادہ ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران 2 لاکھ 1 ہزار ٹن کے قریب کافی برآمد کی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ہے۔ماہ کے دوران کافی کی برآمد کا حکومتی اندازہ 1 لاکھ 75 ہزار ٹن تھا۔سرکاری اندازوں کے مطابق سیزن 2017-18 ءکے دوران ویتنام کی کافی کی پیداوار 28.5 ملین بیگ رہنے کی توقع ہے۔









