اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاﺅروف کی دعوت پر 19 سے 22 فروری تک روسی فیڈریشن کا دورہ کریں گے۔ ماسکو میں اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ دونوں اطراف سے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ پیر کو …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف روس کا چار روزہ دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاﺅروف کی دعوت پر 19 سے 22 فروری تک روسی فیڈریشن کا دورہ کریں گے۔ ماسکو میں اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ دونوں اطراف سے باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ کا یہ دورہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، دفاعی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے کے طریقے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ روس کو ہماری خارجہ پالیسی میں خصوصی مقام حاصل ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات تمام شعبوں میں بتدریج فروغ پا رہے ہیں۔








