باجوڑ ایجنسی میں آپریشن کے دوران دو دہشت ہلاک،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 19 فروری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے فاٹا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے باجوڑ ایجنسی میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ افغان بیسڈ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے حملہ آور افغانستان سے درہ کاغا کے راستے باجوڑ ایجنسی میں داخل ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر …

راولپنڈی ۔ 19 فروری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے فاٹا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے باجوڑ ایجنسی میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ افغان بیسڈ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے حملہ آور افغانستان سے درہ کاغا کے راستے باجوڑ ایجنسی میں داخل ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے دوران باجوڑ ایجنسی میں خفیہ اطلاعات پر مشتمل آپریشن کے دوران گھاٹکی کاغا کے مقام پر داخل ہونے والے دو خود کش حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا۔ جب خودکش حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی تو سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے۔