وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا جاز سمارٹ سکولز پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی تعلیمی اصلاحات پروگرام کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، نجی شعبے کی شمولیت سے سرکاری سکولوں کو جدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔ وہ پیر کو جاز سمارٹ سکولز پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس پروگرام کے تحت وفاقی …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی تعلیمی اصلاحات پروگرام کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، نجی شعبے کی شمولیت سے سرکاری سکولوں کو جدیدٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔ وہ پیر کو جاز سمارٹ سکولز پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس پروگرام کے تحت وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام 75 لڑکیوں کے سکولوں کو جدید ٹیکنالوجی ہم آہنگ بنایا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ نجی شعبہ کی تعلیم کے شعبے میں دلچسپی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔اس پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت کے 75لڑکیوں کے سکولوں کو جدید انفارمیشن کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنایاجائے گا، ان میں کمپیوٹرز لیب قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت کے 422سکولوں کو اپ گریڈ کیاگیا اور اساتذہ کو بھی ریفریشر کورسز کرائے جارہے ہیں۔