وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کو بچوں سے زیادتی کے خلاف قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔ خصوصی کمیٹی بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے موجودہ قوانین اور پراسیکیوشن کے طریقہ کارکا جائزہ لے گی، قوانین میں بہتری اور عملدرآمد کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز ،صوبائی …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کو بچوں سے زیادتی کے خلاف قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا۔ خصوصی کمیٹی بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے موجودہ قوانین اور پراسیکیوشن کے طریقہ کارکا جائزہ لے گی، قوانین میں بہتری اور عملدرآمد کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز ،صوبائی حکومتوں اورسول سوسائٹی کے نمائندگان سے مشاورت ہوگی، قانون و انصاف ، انسانی حقوق اور تعلیم کی وزارتیںکمیٹی کو اپنی تجاویز پیش کریںگی، بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات کے تدارک کے لیے خطے کے دیگر ممالک کے تجربات، رائج قوانین سے رہنمائی لی جائے گی اور صوبوں میں لاگو قوانین کا جائزہ لیا جائے گا۔ بچوں سے زیادتی کے خلاف قائم قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کے انتخاب کے لئے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا نام رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے تجویز کیا اور زاہد حامد نے تائیدکی۔اجلاس کے دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں اپنی سفارشات 30دن کے اندر مرتب کرکے سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کردے گی۔