وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کا گول میز کانفرنس برائے میثاق معیشت میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور حکومت کی ترقیاتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے پر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی سازی اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں چیمبرز آف کامرس کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔ وہ اسلام آباد چیمبرز آف کامرس …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور حکومت کی ترقیاتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے پر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی سازی اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں چیمبرز آف کامرس کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔ وہ اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ایس ڈی پی آئی اور سی آئی پی ای کے اشتراک سے منعقدہ گول میز کانفرنس برائے میثاق معیشت میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیر مملکت نے کانفرنس کے شرکاءکے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا اور انہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔