وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے آذربائیجان کے وزیر خزانہ سمیر شریووف کی ملاقات

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خزانہ سمیر شریووف نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تمام شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں تاہم ہمیں اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت …

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خزانہ سمیر شریووف نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تمام شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں تاہم ہمیں اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سمیر شریفوو نے اس موقع پر کہا کہ آذربائیجان مختلف مسلم ممالک کو تعلیمی سکاشپس کی پیشکش کرتا ہے۔ پاکستانی طلباءبھی ان مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس تجویز کا خیرمقدم کرتا ہے اور فنی طور پر تربیت یافتہ عملہ کی آذربائیجان برآمد کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔