اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان نے ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 18فروری کو سمروم شہر میں آسمان فضائی کمپنی کے طیارے کے حادثے کی خبر انتہائی دکھ کے ساتھ سنی گئی۔ ترجمان کے …
پاکستان کا ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) پاکستان نے ایران کے مسافر بردار طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 18فروری کو سمروم شہر میں آسمان فضائی کمپنی کے طیارے کے حادثے کی خبر انتہائی دکھ کے ساتھ سنی گئی۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام نے المناک فضائی حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت ایران ، عوام اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔








