وفاقی وزیر ہاوسنگ وتعمیرات اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاوسنگ وتعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ مساجد کے لئے پلاٹس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی کے حوالے سے خبر بے بنیاد ہے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکٹر آئی بارہ ، سولہ اور کری روڈ میں مساجد کےلئے مختلف افراد اور مذہبی تنظیموں کی طرف سے نو درخواستیں موصول …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاوسنگ وتعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ مساجد کے لئے پلاٹس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی کے حوالے سے خبر بے بنیاد ہے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکٹر آئی بارہ ، سولہ اور کری روڈ میں مساجد کےلئے مختلف افراد اور مذہبی تنظیموں کی طرف سے نو درخواستیں موصول ہوئی تھیں کمیٹی نے ان کا جائزہ لینے کے بعد چھ درخواستوں کی منظوری کی سفارش کی تھی پی ایچ اے بورڈ نے الاٹمنٹ لیٹر جاری کیا جس کے خلاف کچھ تنظیمں عدالت چلی گیں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مساجد کے لیے پرانی الاٹمنٹ کو منسوخ کرکے بورڈ میٹنگ میں مساجد کی تعمیر و انتظامات کے لئے نئی پالیسی بنائی ہے جس کے مطابق مساجد کی تعمیر پی ایچ اے کرے گی