وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیرخان کووزارت دفاع کے بجٹ بارے اعلیٰ افسران کی بریفنگ

راولپنڈی ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیردفاع انجینئر خرم دستگیرخان نے مالی سال2018-19ءکیلئے آئندہ دفاعی بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کو وزارت دفاع کے بجٹ بارے اعلیٰ افسران اورایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے بریفنگ دی جوکہ دفاعی بجٹ میں حالیہ رجحانات اور تمام فورسز کے موجودہ آلات کی جگہ دوسرے آلات بارے مزید درکار رقومات کے حوالہ سے تھی۔وفاقی وزیرکوبتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ …

راولپنڈی ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیردفاع انجینئر خرم دستگیرخان نے مالی سال2018-19ءکیلئے آئندہ دفاعی بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کو وزارت دفاع کے بجٹ بارے اعلیٰ افسران اورایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے بریفنگ دی جوکہ دفاعی بجٹ میں حالیہ رجحانات اور تمام فورسز کے موجودہ آلات کی جگہ دوسرے آلات بارے مزید درکار رقومات کے حوالہ سے تھی۔وفاقی وزیرکوبتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تیاریاں شیڈول پرہیں۔وزیر دفاع نے بجٹ کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی آٹومیشن کوسراہا۔انہوںنے وزارت کے ذیلی محکموں،انٹرسروسز اداروں اورمسلح افواج کی طرف سے بجٹ کے استعمال کوباقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی تعریف کی۔ وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے قومی سرحدوں کے تحفظ کیلئے مسلح افواج کے جراءتمندانہ مشن میں مکمل تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔