سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی کا پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی)سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی پاکستان میں ایک تھنک ٹینک کی حیثیت رکھتی ہے، منصوبوں پر عملدرآمد میں تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا، وزارت میں جاری منصوبوں کی مدد سے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعتماد میں اضافہ ہوا ، شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی)سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی پاکستان میں ایک تھنک ٹینک کی حیثیت رکھتی ہے، منصوبوں پر عملدرآمد میں تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا، وزارت میں جاری منصوبوں کی مدد سے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعتماد میں اضافہ ہوا ، شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت منصوبہ بندی کے زیر نگرانی جاری منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کے زیر نگرانی جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔