اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین عمارت تین ستونوں پر کھڑی ہے جن میں سے ایک پارلیمان ہے، تمام ادارے آئین سے اور آئین پارلیمان سے جنم لیتا ہے، تمام اداروں کو آئین کے مطابق اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہے، منتخب وزیراعظم کو گاڈ فادر اور منتخب …
وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین عمارت تین ستونوں پر کھڑی ہے جن میں سے ایک پارلیمان ہے، تمام ادارے آئین سے اور آئین پارلیمان سے جنم لیتا ہے، تمام اداروں کو آئین کے مطابق اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہے، منتخب وزیراعظم کو گاڈ فادر اور منتخب حکومت کو سسیلین مافیا کہنا پاکستان کے کروڑوں عوام کی رائے کی نفی ہے، منتخب وزیراعظم کو تو بیک جنبش قلم گھر بھیج دیا جاتا ہے لیکن آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، محمد نواز شریف ایک شخص نہیںبلکہ ایک سوچ نظریہ اور جنون بن چکا ہے ، پشاور سے کراچی تک محمد نواز شریف کا جنون عوام پرطاری ہو چکا ہے، جس نے ووٹ کے تقدس کی بات کی ہے، پاکستان کے عوام کو اس نے ایک دوسرے سے جوڑ دیا ہے، وہ عوام کی رائے کی بحالی کا ایک نشہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ جہاں جاتا ہے، عوام کا سمندر امڈ آتا ہے، لاکھوں لوگ اس کی نا اہلی کے فیصلے پر نامنظور کے نعرے لگاتے ہیں، ہر آئینی ادارے کو اس کی عزت، وقار اور آئینی حدود کے تحت بغیر مداخلت کے کام کرنا چاہیے، غلطیاں ہم سب سے ہوئی ہیں، ہم یہ تسلیم کرتے ہیں یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ بھینس چوری کا مقدمہ قائم کرنا بھی غلطی تھی، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر شادیانے بجانا بھی غلطی تھی، نظریہ ضرورت کے تحت آمر سے حلف لینا بھی غلطی تھی، یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ پی سی او اور ایل ایف او پر حلف اٹھانا بھی گناہ اور غلطی تھی، پاریمان عوام کا اصل چہرہ ہے، اس ایوان کی عزت صرف اسی وقت بحال ہو گی جب اس پر لعنت بھیجنے والا اور اس پر حملہ کرنے والا اس ایوان سے نہیں ہو گا، ملک کے کونے کونے سے ووٹ کے تقدس کی بات ہو رہی ہے، ووٹ کے تقدس کا پرچم اب سرنگوں نہیں ہو گا، وزیراعظم کو نا اہل قرار دے کر اب ثبوت تلاش کئے جا رہے ہیں۔








