اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت میں اکادمی ادبیات کا دفتر ایک اہم علمی، ادبی اور ثقافتی مرکز کا کام کرے گا۔ یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت میں اکادمی ادبیات کا دفتر ایک اہم علمی، ادبی اور ثقافتی مرکز کا کام کرے گا۔ یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ اکادمی ادبیات کا دائرہ شمالی علاقہ جات تک پھیلانے کا بنیادی مقصد اس علاقہ کے ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور اہل علم کو اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 برس تک اکادمی ادبیات صرف اسلام آباد اور چار صوبائی دارالحکومتوں تک محدود رہی لیکن اب اس کا دائرہ ملتان، دادو، مظفرآباد، گلگت اور فاٹا تک بڑھا دیا گیا ہے جو ایک بڑی پیشرفت ہے۔ انہوںنے اکادمی کی تعمیر کےلئے زمین کی فراہمی پر وزیراعلی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ آئندہ 2 ماہ میں نئی عمارت کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔








