وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،کئی اہم فیصلے

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کو رضا کارانہ واپسی کے لیے حکومت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کااعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ افغان مہاجرین کی پرامن واپسی اور بحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے ، اس امرکااعادہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کو رضا کارانہ واپسی کے لیے حکومت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کااعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ افغان مہاجرین کی پرامن واپسی اور بحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے ، اس امرکااعادہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کے علاوہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر تفصیلی غور کےا گےا ،افغان مہاجرین کو رضا کارانہ واپسی کے لیے حکومت ہر ممکن سہولت دیگی،اجلاس میں افغان مہاجرین کے معاملے کے حوالے سے مختلف سفارشات پر غور کےا گےا ،عالمی برادری افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ نیو اسلام آباد ائر پورٹ کا نام تجویز کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ کو پیش کرنے کی ہداےت کی گئی ،کابینہ ارکان نام پر اتفاق کے لیے رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لیں گے ۔کابینہ نے ٹیرف میں اضافے کے لیے نیپرا کی تجویز مسترد کر دی ،وفاقی کابینہ میں پاور ٹیرف کی موجودہ سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ کےا گےا ۔اجلاس میں سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی ۔