وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات و وفاقی وزیر ہارون اختر خان کی تھر کول پاور پراجیکٹس کی شریک کار کمپنیوں کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات و وفاقی وزیر ہارون اختر خان نے کہا ہے حکومت تھر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے وہاں پر جاری قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی تاکہ عوام اور ملکی صنعتوںکو آنے والے سالوں میں ہمہ وقت سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات و وفاقی وزیر ہارون اختر خان نے کہا ہے حکومت تھر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے وہاں پر جاری قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی تاکہ عوام اور ملکی صنعتوںکو آنے والے سالوں میں ہمہ وقت سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار تھر کول پاور پراجیکٹس کی شریک کار کمپنیوں کے ایک وفد سے ایف بی آر ہاوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کوئلے سے بننے والی بجلی سے ملکی معیشت کو بے پناہ فوائد ملیں گے اس کے علاوہ تھر سے نکلنے والا کوئلہ ملک کے دیگر حصوں میں حالیہ سالوں میں بننے والے بجلی کے کارخانوں میں بھی استعمال ہو سکے گا جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی ۔