اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزارت صحت کی طرف سے صوبائی حکومتوں اوردیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر قومی ہیلتھ وژن 2016 تا 2025 کی تشکیل صحت کے شعبے میں قومی امنگوں کی ترجمان ہے۔ سائرہ افضل تارڑ کی سربراہی میں وزارت صحت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ وزارت قومی صحت کو جدید خطوط …
قومی ہیلتھ وژن 2016 تا 2025 کی تشکیل صحت کے شعبے میں قومی امنگوں کی ترجمان ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزارت صحت کی طرف سے صوبائی حکومتوں اوردیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر قومی ہیلتھ وژن 2016 تا 2025 کی تشکیل صحت کے شعبے میں قومی امنگوں کی ترجمان ہے۔ سائرہ افضل تارڑ کی سربراہی میں وزارت صحت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ وزارت قومی صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی آئی ایس او سرٹیفکیشن کروائی گئی جو ایک مثال ہے۔وزارت صحت کے ذرائع نے کہا کہ وزارت کو ورثے میں ملنے والا ایک بڑا چیلنج پولیوہے، وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ایک قومی ٹاسک فورس تشکیل دے کر اس چیلنج سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جب ہم نے کام شروع کیاتو ملک میں پولیو کے 306 کیسسز موجود تھے۔جبکہ گزشتہ سال پولیو مہم کی تارےخ کے سب سے کم کیسسز یعنی 20 کیسسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال اب تک صرف 2 کیسسز سامنے آئے ہیں۔








