ملک بھر کے تین لاکھ طالب علموں کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ آلات کے ساتھ لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے،چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کہا ہے کہ ملک بھر کے تین لاکھ طالب علموں کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ آلات کے ساتھ لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے تاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے سیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ بدھ کو ایک بیاں میں انہوں نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں مستحق طلباءکو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کےلئے …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کہا ہے کہ ملک بھر کے تین لاکھ طالب علموں کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ آلات کے ساتھ لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے تاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے سیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ بدھ کو ایک بیاں میں انہوں نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں مستحق طلباءکو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کےلئے وفاقی حکومت نے 2014ءمیں وزیراعظم سکیم کے تحت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اقدام اٹھایا، اس سکیم کا بنیادی مقصد درمیانے اور نچلے درجے کے طبقہ کے باصلاحیت طالب علموں کو تعلیم میں تحقیق کیلئے جدید ترین آلات سے آراستہ کرنا تھا۔ ریسرچ اینڈ پبلک ریلیشن آفیسر عبدالشکور نے بتایا کہ اس منصوبہ کو ہر سال ایک لاکھ طالب علموں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے۔