ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کا انسانی حقوق کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے فعال کردار اور سول سوسائٹی کے بھرپور تعاون سے خواتین، اقلیتوں اور بچوں کے حقوق کے حوالہ سے قانون سازی بہتر ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کی پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا انعقاد وزارت انسانی …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے فعال کردار اور سول سوسائٹی کے بھرپور تعاون سے خواتین، اقلیتوں اور بچوں کے حقوق کے حوالہ سے قانون سازی بہتر ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کی پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا انعقاد وزارت انسانی حقوق نے کیا تھا۔ کانفرنس کا آغاز انسانی حقوق کی نامور رہنما عاصمہ جہانگیر کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ کیا گیا۔ کانفرنس میں اندرون اور بیرون ملک سے مندوبین نے شرکت کی جن میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی ماہرین، اقوام متحدہ کے نمائندے، ارکان پارلیمنٹ، سرکاری حکام، سفارتکار، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے نمائندے بھی شامل تھے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ تمام شراکت داروں بالخصوص حکومت، سول سوسائٹی اور انٹرنیشنل پارٹنرز کیلئے ضروری ہے کہ وہ انسانی حقوق کے حوالہ سے تعاون کو بڑھائیں۔ اس سلسلہ میں بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کو وزارت انسانی حقوق کے پروگراموں اور منصوبوں میں تعاون کرنا چاہئے۔