وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑکی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ نیب نے میڈیکل کالجز کے حوالہ سے جو بھی انکوائری کرنی ہے وہ 15 دن میں مکمل کر لیں تاکہ میں اگلے جنرل الیکشن میں صاف ہاتھوں کے ساتھ اپنی عوام میں جا سکوں۔ اس حوالہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ نیب نے میڈیکل کالجز کے حوالہ سے جو بھی انکوائری کرنی ہے وہ 15 دن میں مکمل کر لیں تاکہ میں اگلے جنرل الیکشن میں صاف ہاتھوں کے ساتھ اپنی عوام میں جا سکوں۔ اس حوالہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نیب کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری دس سالہ سیاست میں ایک بھی کرپشن مجھ پر ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ میں تحقیقات سے بچنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس بات کا دکھ ہوا کہ میری شخصیت اور میری سیاسی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب جلد از جلد اپنی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ دے تاکہ مجھ پر یہ جو بے بنیاد الزام لگا ہے اس کی حقیقت سب عوام کے سامنے آ سکے، وزارت کے 5 لوگوں کے خلاف نیب کی طرف سے انکوائری ہوئی لیکن سب بے گناہ ثابت ہوئے۔